ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میٹروپولیٹن کمشنر نے ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات استعمال کرنا شروع کردیے

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) بلدیہ عظمیٰ کے میٹرولیٹن کمشنر نے حکومت سندھ کے مشیر خاص و ایڈمنسٹریٹر کراچی کی اجازت کے بغیر مجاز اتھارٹی کے اختیارات استعمال کرنا شروع کر دیے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق میٹروپولیٹن کمشنر افضل زیدی نے بدھ کی شب دفتری اوقات ختم ہونے کے بعد اپنے دستخط سے بلدیہ عظمیٰ کے سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم ڈاکٹر ایس ایم فاروق کا تبادلہ کر دیا اور انہیں سینئر ڈائریکٹر ویٹرنری تعینات کر دیا ہے جبکہ ان کی جگہ نیب کے مقدمات میں
ملوث سیف عباس حسنی کو سینئر ڈائریکٹر ایچ ایم مقرر کر دیا ہے۔ میٹروپولیٹن کمشنر نے کونسل افسر عبدالرشید کو ایچ آر ایم ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کی آسامی سے فارغ کر دیا ہے۔ان کی جگہ گریڈ 18 کے پی ایس ایس افسر کیپٹن الطاف سارھیو کو تعینات کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں