کراچی (اسٹاف رپورٹر) رواں سال کراچی میں شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتیں 65 ہزار سے تجاوز کر گئیں‘ اب تک شہر میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 15ہزار زاید وارداتیں ریکارڈ ہو چکی ہیں۔ ذرائع سی پی ایل سی کے مطابق رواں سال موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں84 فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال موٹر سائیکل چھیننے کی ایک ہزار709وارداتیں زیادہ ہوئیں۔ موٹرسائیکل چوری میں36 فیصد اضافہ ہوا۔ 10 ہزار 338 وارداتیں زیادہ ہوئیں۔ رواں سال کے ایک ماہ میں شہری 42 ہزار 897 موٹرسائیکلوں سے محروم کردیے گئے۔ گاڑی چوری کی وارداتیں21 فیصد اور گاڑی چھیننے کی وارداتیں 14فیصد بڑھ گئیں۔ رواں سال گزشتہ سال کی نسبت گاڑی چوری اور چھیننے کی
286 وارداتیں زیادہ ریکارڈ کی گئیں۔ راوں سال اب تک ایک ہزار711 گاڑیاں چوری وچھینی کی گئیں۔ رواں سال موبائل فون چھیننے کی وارداتیں17 فیصد بڑھ گئیں اور گزشتہ سال کی نسبت 3018 زیادہ واقعات رپورٹ کیے گئے۔ 20ہزار 952 موبائل فونز چھینے اور چوری کیے گئے۔ریکارڈ کے مطابق2020ء کے پہلے 10ماہ میں30 ہزار 850 موٹر سائیکلیں، ایک ہزار 425 گاڑیاں چوری و چھینی گئی تھیں جبکہ گزشتہ برس کراچی والوں کو 17ہزار 934 موبائل فونز سے محروم کیا گیا تھا۔