ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انڈیا میں قیدی کے جسم پر گرم سلاخ سے ‘آتنک وادی’ لکھ دیا گیا

بھارتی ریاست پنجاب میں ایک قیدی نے الزام عائد کیا ہے کہ جیل حکام نے مجھے پر تشدد کرتے ہوئے گرم سلاخ سے میری پیٹھ کر (آتنک وادی) دہشتگرد لکھ دیا ہے۔ تاہم پولیس نے اس کے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔

جرمن نشریاتی ادارے ڈوئچے ویلے کے مطابق یہ خبر ضلع برنالا کی جیل میں پیش آیا۔ اس قیدی کا نام کرم جیت سنگھ بتایا جا رہا ہے۔

قیدی نے عدالت میں تحریری طور پر دائر کی گئی شکایت میں الزام عائد کیا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے ناصرف اس پر شدید تشدد کیا بلکہ اس کی کمر گرم سلاخ داغ گئی اور ‘آتنک وادی‘لکھوا دیا۔

کرم جیت سنگھ نے اپنی درخواست میں کہا کہ برنالا جیل میں قیدیوں کی حالت بہت بری ہے۔ ان کیساتھ انتہائی اذیت ناک سلوک کیا جاتا ہے۔ ان کیلئے نہ تو کھانے پینے کا انتظام ہے اور نہ ہی ان کی صحت کا خیال رکھا جاتا ہے۔ کئی قیدی ہیپاٹائٹس اور ایڈز جیسی موذی بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

قیدی نے الزام لگایا کہ میں نے جب کبھی قیدیوں کے ساتھ خراب سلوک کا معاملہ اٹھانے کی کوشش کی تو جیل سپرنٹنڈنٹ نے مجھے بری طرح مارا پیٹا۔

اپوزیشن پارٹی اکالی دل کے ترجمان منجندر سنگھ سرسا نے اس قیدی کی تصویریں ٹویٹ کی ہیں جس میں اس کی کمر پر ‘آتنک وادی‘ لکھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اس واقعہ کو انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

دوسری جانب جیل سپرنٹنڈنٹ بلبیر سنگھ نے قیدی کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرم جیت سنگھ ایک عادی مجرم ہے، یہ من گھڑت کہانی ہے کہ میں نے اس کی پیٹھ پر آتنک وادی لکھوایا ہے۔ جیل سپریٹنڈنٹ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اس قیدی پر قتل سمیت گیارہ مقدمات درج ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں