ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ریلیف پیکیج مسترد کرنے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن)نے وزیراعظم کا ریلیف پیکیج مسترد کرنے کی قرار دا دپنجاب اسمبلی میں جمع کروای ۔مسلم لیگ(ن)کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہاگیا کہ وزیراعظم کے ریلیف پیکیج کو مسترد کرتے ہیں۔ وزیراعظم کا ریلیف پیکیج ایک مکمل فراڈ اور قوم کو جھانسہ ہے۔ بجلی،گیس اور پیٹرول کی قیمتیں بڑھاکر عوام کو لالی پاپ دیا جارہا ہے۔ قرار داد میں وزیراعظم سے مطالبہ کیاگیا کہ پیٹرول، چینی، گندم،
ادویات اور بجلی کے مد میں لوٹی دولت قومی خزانے میں جمع کرائیںاوردو ہزار ارب روپے کے ڈاکے سے یقینی طور پر عوام کو ریلیف مل سکتا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں