ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شعیب اختر نے نعمان نیاز کو معاف کردیا

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پی ٹی وی پر شو کے میزبان نعمان نیاز کو معاف کر دیا ہے۔

“راولپنڈی ایکسپریس” شعیب اختر نے نجی نیوز ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ قوم اور ملکی اداروں کی عزت کے لیے نعمان نیاز کو معاف کردیا ہے، اپنے دل میں کسی کے لیے نفرت نہیں رکھ سکتا۔

شیب اختر نے مزید کہا کہ اس واقعے کے بعد بھی انتظار کرتا رہا کہ کوئی مجھ سے معاف مانگے لیکن کسی نے ایسا نہیں کیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی وی اسپورٹس پر کرکٹ ٹیم لاہور قلندرز کا ذکر کرنے پر لائیو شو میں میزبان نعمان نیاز نے سابق فاسٹ بولر کو شو چھوڑ کر جانے کا کہا جس پر شعیب اختر نے استعفیٰ دے دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں