ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مختلف ممالک کی سوڈان میں حکومت بحال کرنے کی اپیل

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا اور برطانیہ کے علاوہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے بھی سوڈان میں حکومت بحال کرنے کی اپیل کردی۔ سوڈان کی باغی فوج کے ساتھ قریبی تعلقات رکھنے والے دونوں عرب ریاستوں نے بغاوت کے بعد اپنے بیانات میں ملک میں استحکام پر زور دیتے ہوئے آمریت کی مخالفت کی۔ امریکا، برطانیہ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ہم سوڈان میں عوامی قیادت والی عبوری حکومت اور اداروں کی مکمل اور فوری طور پربحال کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ سوڈان میں ایمرجنسی کو ختم کرکے تمام افراد کو رہا کی جائے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ سوڈان میں تشدد کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے اوراس مرحلے پر ہم تمام فریقوں کے درمیان موثر مذاکرات کی تائید کرتے ہیں۔ فریقین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ سوڈان میں قیام امن اورعوام کو تحفظ کی فراہمی یقینی بنائیں۔ امریکا نے فوج کے ذریعے 25 اکتوبر کو اقتدار پر قبضہ کرلینے کی مذمت کی۔ یاد رہے کہ فوجی بغاوت سے قبل سوڈان میں انتہائی نازک عبوری حکومت تھی، جسے بھی رہنے نہیں دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں