ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم دسمبر میں پاکستان آئے گی ، پی سی بی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی اور3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے دسمبر میں پاکستان پہنچے گی۔یہ تمام میچز 13 سے 22 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔اپریل 2018 کے بعد یہ ویسٹ انڈیز کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔مہمان ٹیم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے 2018 میں پاکستان آئی تھی۔ ویسٹ انڈیز نے آخری مرتبہ 2006 میں پاکستان کی سرزمین پر کوئی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلی تھی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا کا کہنا ہے کہ ستمبر اکتوبر میں ہوم سیریز کی منسوخی کے بعد اب دسمبر میں ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ملک میں موجود فینز کو سنسنی خیز اور پرجوش کرکٹ مقابلے دیکھنے کا موقع فراہم کرے گا۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز ہمیشہ سے پاکستان کرکٹ فینز کی پسندیدہ ٹیم رہی ہے. مجھے امید ہے کہ این سی او سی اس سیریز کے لیے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دے کر ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔شیڈول کے مطابق 9 دسمبرکو ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی کراچی آمدہوگی ۔ پہلا میچ 13 دسمبر: پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ،14 دسمبر: دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ،16 دسمبر: تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ،18 دسمبر: پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ،20 دسمبر: دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ،22 دسمبر: تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیل کر 23 دسمبرمہمان ٹیم واپس اپنے وطن روانہ ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں