ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پریمئر فٹبال لیگ،واپڈا اورایوی ایشن کی کامیابی

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی ) 13ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان واپڈا کی ٹیموں نے اپنے، اپنے حریفوں کو شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی ہے، اس موقع پر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے چیئرمین راجا اشتیاق احمد، سابق سیکرٹری ناصر کیانی، وائس چیئرمین چچا سعید اور کوآرڈینیٹرتیمور کیانی کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، میونسپل اسٹیڈیم، راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اورمسلم کلب چمن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 1-0گول سے کامیابی حاصل کرلی، پہلے ہاف کے 29 ویں منٹ میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے فیصل علی نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو مقررہ وقت تک جاری رہی، دوسرے میچ میں پاکستان واپڈا نے پاکستان نیوی کو 2-0 گول سے ہرا دیا، وقفے تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں ، دونوں گول کھیل کے دوسرے ہاف میں ہوئے، فاتح ٹیم کی جانب سے لاروش خالد اور عامر اسلم نے ایک، ایک گول کیا، آج لیگ کے مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں