ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب میں ڈینگی کی خطرناک صورتحال، 24 گھنٹے میں 6 افراد جاں بحق

پنجاب میں ڈینگی سے ہلاکتیں بڑھنے لگیں، 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے باعث 6 افراد انتقال کرگئے جبکہ 526 کیسز سامنے آئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کی خطرناک صورتحال اختیار کرگیا ، صوبے میں 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے باعث 6 افراد انتقال کرگئے ، ڈینگی وائرس سےجاں بحق 5 افرادکا تعلق لاہورسے ہے۔سیکریٹری ہیلتھ پنجاب کا کہنا ہے کہ 24گھنٹےمیں پنجاب سےڈینگی کے 526 مریض رپورٹ ہوئے ، گزشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 388 مریض رپورٹ ہوئے۔عمران سکندر بلوچ نے بتایا راولپنڈی سے 34، گوجرانولہ ،ملتان میں 11،11مریض ،فیصل آباد سے 9، وہاڑی 8 ،قصور سے7مریض ،حافظ آباد ،سیالکوٹ سے ڈینگی کے 5،5مریض ، بہاولنگر، مظفرگڑھ ،ننکانہ صاحب سےڈینگی کے 4،4مریض رپورٹ ہوئے۔سیکریٹری ہیلتھ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اب تک ڈینگی کےکیسزکی تعداد 16,960 ہو چکی ہے جبکہ ڈینگی بخار کے باعث 59افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں