ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانس: ٹرین مہاجرین سے ٹکرا گئی، ایک ہلاک ایک شدید زخمی

فرانس کے علاقے کلائس میں ایک ٹرین کے،4 مہاجرین سے ٹکرانےکے نتیجے میں ایک مہاجر ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا ہے۔

کلائس اٹارنی جنرل کے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈنکیرِک اور کلائس کے درمیان سفر کرنے والی ٹرین کل شام کے وقت 4 مہاجرین سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ایک مہاجر ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا ہے  تاہم ٹرین میں سوار 17 مسافروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

اٹارنی جنرل نے  حادثے کے بارے میں "غیر ارادی  طور پر اقدام قتل” کے الزام میں واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اطلاع کے مطابق حادثے کی جگہ پر ریل کی پٹڑی کو مہاجرین ایک عام گزر گاہ کی طرح استعمال کرتے  رہتے ہیں۔

یاد رہے کہ فرانس کے اسپین کے ساتھ سرحدی علاقے سینٹ جین ڈی لوزم میں بھی ٹرین حادثے میں 3 مہاجرین ہلاک ہو گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں