ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ سے تجاوز کرگئی

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر کی رجسٹرڈ ووٹرز کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 11 لاکھ 99 ہزار 970 ہے، پنجاب میں 6 کروڑ 90 لاکھ سے زائد ووٹرز رجسٹرڈ ہیں جبکہ سندھ میں 2 کروڑ 55 لاکھ 82 ہزار، خیبر پختونخوا میں 2 کروڑ 6 لاکھ 11 ہزار سے زائد ووٹرز کی تعداد رجسٹرڈ ہے، بلوچستان میں 50 لاکھ 47 ہزار اور اسلام آباد میں 9 لاکھ 9 ہزار سے زائد ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 65 لاکھ 6 ہزار 171، خواتین ووٹرز 5 کروڑ 46 لاکھ 93 ہزار 799 ہے، رجسٹرڈ مرد ووٹرز کا تناسب 55 فیصد اور خواتین کا 45 فیصد ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں