ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میکسیکو کا ورلڈ کپ فٹ بال کوالیفائر کیلیے26 رکنی اسکواڈ کا اعلان

میکسیکو سٹی(جسارت نیوز)میکسیکو نے فٹ بال ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے 26 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ۔میکسیکو ٹیم کے باس مارٹینو کے مطابق ریئل بیٹس کے تجربہ کار اینڈرس گارڈڈو یورپی کلبوں کے 8 کھلاڑیوں میں شامل تھے جن کو گزشتہ روز امریکہ اور کینیڈا کے خلاف فیفا 2022 ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے میکسیکو کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔35 سالہ مڈفیلڈر کے ساتھ اسپین میں مقیم ساتھی کھلاڑی نیسٹر اراجو اور ہیکٹر ہیریرا کو بھی اسکواڈ شامل کر لیا گیا ہے۔میکسیکو 12 نومبر کو سنسناٹی میں امریکا اور اس میچ کے چار دن بعد ایڈمنٹن میں کینیڈا کے خلاف کھیلے گا۔میکسیکو کا فٹ بال ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے اعلان کر دہ26 رکنی اسکواڈ گول کیپرز میں گیلرمو اوچوا ، الفریڈو تلاویرا ، روڈولف کوٹا ،دیفنڈرز میں نیسٹر اراجو ، ہیکٹر مورینو، جیسس گیلارڈو ، سیزر مونٹیس ، جولیو سیزر ڈومینگیز ، لوئس روڈریگز ، اوسوالڈو روڈریگز ، جارج سانچیز ، جوہان واسکیزشامل ہیں ،مڈفیلڈرز میں ایڈسن الواریز ، سیباسٹین کورڈووا ، رابرٹو الوارڈو، بیلین پینیڈا ،لوئس رومو ، آندریس گارڈڈو ، کارلوس روڈریگوز ، ہیکٹر ہیریرا ، جیسس انگولو جبکہ فارورڈز میں جیسس مینوئل کوروناودیگرشامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں