کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور سندھ گورنمنٹ پریس کے مشترکہ تعاون سے کے ایم سی اسٹیڈیم کے سبزہ زار پرتیسرے کوارٹر فائنل میچ میں لعل بخش میموریل کی ٹیم یکطرفہ مقابلے میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی پہلے ہاف کے شروع ہوتے ہی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف برتری حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے کھلاڑیوں میں ڈسپلین اور انڈر اسٹیڈنگ کی بہت کمی تھی جس کا لعل بخش میموریل نے بھرپور فائدہ اُٹھایا کھیل کے پہلے ہاف کے 31 ویں منٹ میں لعل بخش میموریل کے نوید نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلادی جبکہ پہلے ہاف کے 38 ویں منٹ میں ارشاد نے ایک اور گول اسکور کرکے مقابلہ2-0 کردیا کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے کھلاڑی رف کھیل کی وجہ سے پہلے ہاف میں کوئی خاطر خواہ مؤمنٹ بنانے میں ناکام رہے اس طرح میچ کاپہلا ہاف اسی اسکور پر ختم ہوگیا۔ کھیل کے دوسرے ہاف میں بھی میچ یکطرفہ ثابت ہوا اور دوسرے ہاف میں لعل بخش میموریل کے کھلاڑیوں نے یکے بعد دیگرے کھیل کے 71 ویں منٹ میں ارشاد اور 2+92 منٹ میں مدثر نے گول اسکور کرکے مقابلہ 4-0دیا۔