ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فتنہ قادیانیت کا تعاقب جاری رکھیں گے‘عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

لاہور(نمائندہ جسارت)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم، مولانامحبوب الحسن طاہر ،مولانا قاری عبدالعزیز ،مولانا ظہیراحمدقمر،قاری ظہورالحق،مولانا خالدمحمود،قاری محمدعابد حنیف ،مولانا سعیدوقارنے دروس ختم نبوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور فتنہ قادیانیت کے بھرپور تعاقب جاری رکھیں گے ، عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کا ایمانی اور بنیادی فرض ہے،حکومت امتناع قادیانیت ایکٹ پر موثر ومکمل عملدرآمدکراتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی آئینی و قانونی ذمے داری پوری کرے،قانون تحفظ ناموس رسالت کیخلاف
بیرونی دبائو اوراندرونی سازشوں کو ناکام بنایا جائے، مذہبی معاملات میں بیرونی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، حکمران قانون ناموس رسالت کو تبدیل کرنے کا خیال دل سے نکال دیں۔علمائے کرام کا کہناتھاکہ قادیانیت نوازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور مسلمانان پاکستان ختم نبوت کے خلاف کوئی ناپاک سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، قادیانی لابی ملک دشمن سرگرمیوں میں مصروف ہے، اسلام اور پاکستان کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں