ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی وزارت داخلہ کا ٹی ایل پی کو کالعدم کی فہرست سے نکالنےکا نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی )  کے کالعدم اسٹیٹس کو ختم کرنے  کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نوٹی فکیشن جاری کرنے کی تصدیق کی ہے، ٹی ایل پی کے معاملہ پر  وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی کو کالعدم کی فہرست سے نکالنے کی سمری منظور کرکے وفاقی وزارت داخلہ کو بھیجی تھی۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سمری وفاقی وزارت داخلہ کو موصول ہوگئی ،وفاقی وزارت داخلہ کچھ دیر بعد نوٹی فکیشن جاری کرے گا۔

خیال رہے کہ کالعدم کا اسٹیٹس ختم کرنے کی سفارش پنجاب کابینہ نے کی تھی،جس کے بعد وفاقی کابینہ نے پنجاب حکومت کی سفارشات کی منظوری دی،پنجاب حکومت نے معاہدے کے تمام نکات پر عملدآمد کردیا۔

پنجاب حکومت نے ٹی ایل پی کے 577کارکنوں کے نام فورتھ شیڈول سے نکال دیے ہیں،پنجاب حکومت نے 21سو سے زائد گرفتار کارکنوں کو رہا بھی کیاہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں