ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے سیمی فائنل میں کسی بھی ٹیم کی پرواہ نہیں، محمد حفیظ

شارجہ (نمائندہ خصوصی) قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ یہ نہیں سوچ رہے کہ سیمی فائنل میں کون مدمقابل ہوگا، کسی ٹیم کی پرواہ نہیں، جو بھی سامنے ہوگا شکست دے کر جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فوکس صرف اپنی کامیابی اور جیت کے مومینٹم پر ہے۔محمد حفیظ نیکہا کہ ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کو تقریباً 12سے 13ٹی 20 کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔انہوں نیمزید کہا کہ ویسٹ انڈیزمیں بارش،نیوزی لینڈ کا واپس جانا، انگلینڈ کا انکار، اس کے باوجود اچھی تیاری کی۔انہوں نے کہا کہ ہدف صرف ایک ٹیم کو شکست دینا نہیں بلکہ پورا ایونٹ جیتنا ہے۔انہوں نے ٹیم کی ایونٹ میں شاندار کارکردگی پرکہا کہ پاکستان ٹیم کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے اور پہلے میچ میں بھارت سے جیت کر ٹیم پر مثبت اثرات پڑے۔انہوں نیکپتان بابراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہترین قیادت کیساتھ اچھی کارکردگی بھی دکھا رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں