شارجہ: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ جیت کا تسلسل برقرار رکھنا چاہتے ہیں، بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے. انہوں نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
خیال رہے نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، جبکہ بھارت ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا ہے۔
