ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان کا اسکاٹ لینڈ کو 190 رنز کا ہدف

ابوظہبی:  ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ میچ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دے دیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 12 کے مرحلے میں پاکستان نےاسکاٹ لینڈ کے خلاف  ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، شعیب ملک نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے راہول کی تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ برابر کردیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نے  نصف سنچری میں 6چھکے اور ایک چوکا  لگایا،شعیب ملک نے 18گیندوں پر 54رنز بنائےاور کپتان بابراعظم 66رنز بناکرنمایاں رہےجبکہ محمد حفیظ 31،فخر زمان8،محمد رضوان  15اور آصف علی نے 5رنز بنائے۔

اسکاٹ لینڈ کے بولر کرس گریوز  نے 2 ، سفیان شریف اور حمزہ طاہر نے ایک ،ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں