ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ: پاکستان آرمی، کے آر ایل کی ٹیموں کے درمیان میچ برابر

راولپنڈی: 13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں مسلم کلب چمن نے کامیابی حاصل کر لی، پاکستان آرمی اور کے آر ایل کی ٹیموں کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابررہا۔

گزشتہ روز میونسپل سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں وقفے تک خان ریسرچ لیبارٹریز کو پاکستان آرمی کے خلاف 1-0 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں پاکستان آرمی نے گول کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا۔ پہلے ہاف کے 36 ویں منٹ میں خان ریسرچ لیبارٹریز کی جانب سے منیر احمد نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کو دوسرے ہاف کے انجری ٹائم میں پاکستان آرمی کے متین طارق نے گول کرکے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کردیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا۔

دوسرے میچ میں مسلم کلب چمن نے پاکستان نیوی کو ایک سخت مقابلے کے بعد 2-1گول سے ہرا دیا، وقفے تک مسلم کلب کو پاکستان آرمی کے خلاف 2-0 گول کی برتری حاصل تھی۔

دوسرے ہاف میں پاکستان نیوی کی ٹیم نے گول کرکے مقابلہ 2-1 گول سے برابر کر دیا،فاتح ٹیم کی جانب سے عقیل کہار اور قدرت اللہ نے ایک، ایک گول کیا جبکہ پاکستان نیوی کی طرف سے واحد گول نعمان نے کیا، لیگ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل)، پاکستان آرمی، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاکستان ایئر فورس، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی سی اے)، مسلم کلب چمن، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز،لائل پور ایف سی، کراچی یونائیٹڈ اور ہما کلب اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں