بھارت میں مسلمان ہونا جرم بن گیا، ریاست تری پورہ میں مسلمان شہری کو بدترین تشدد کر کے شہید کر دیا گیا۔ گاوں کمال نگر میں انتہا پسندوں نے مسلمان شہری پر گائے چوری کا الزام لگا کر پہلے گالم گلوچ اور بدتمیزی کی اور پھر بہیمانہ تشدد کر کے اس کی جان لے لی۔ بھارتی میڈیا حملہ آوروں پر تنقید کی بجائے مقتول کی کردار کشی کرتا رہا، بدترین تشدد میں جاں بحق شخص کو بنگلا دیشی اور مویشیوں کا اسمگلر بتایا جاتا رہا۔
