ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحریک لبیک پاکستان کا وزیرآباد میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان

لاہور: تحریک لبیک پاکستان نے وزیر آباد میں 11 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیر سید سردار شاہ نے وزیر آباد میں جاری تحریک لبیک پاکستان کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین واپس تحریک لبیک کے مرکز مسجد رحمت اللعالمین جائیں گے۔ ٹی ایل پی نے حکومت کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی روشنی میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین گزشتہ 11 روز سے وزیر آباد میں اللہ والا چوک کے قریب پارک میں خیمے لگا کر موجود تھے۔

خیال رہے کہ حکومت نے تحریک لبیک پاکستان پر عائد پابندی ختم کردی ہے، اس حوالے سے وزارت داخلہ نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے مطابق ٹی ایل پی کے ساتھ لفظ کالعدم نہیں لکھا جائے گا جب کہ وہ اپنی سرگرمیاں بھی جاری رکھ سکے گی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں