ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ کی شوگر ملز زرداری کنٹرول کرتا ہے ،اسد عمر

حیدرآباد (نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی وخصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے سندھ کی شوگرملز آصف علی زرداری کنٹرول کرتا ہے، زرداری کی شوگر ملزسے عوام کو 150روپے کلو چینی مل رہی ہے۔کوٹری میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ جواب دیں سندھ میں آٹا 80روپے کلو کیوں مل رہا ہے جبکہ پنجاب میں 55روپے کلو ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ گندم میں خود کفیل صوبہ ہے پھر بھی گندم چوہے
کھا جاتے ہیں، سندھ حکومت سے چوہے کنٹرول نہیں ہوتے انسان کیا کنٹرول کرو گے ۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ سندھ حکومت نے کورونا وبا میں ااپنی طرف سے ایک روپیہ بھی عوام پر خرچ نہیں کیا، ویکسین بھی سندھ کو وفاق نے دی حالانکہ ذمے داری سندھ حکومت کی تھی ، وفاقی حکومت 2کروڑ 18 لاکھ ویکسین سندھ میں لوگوں کو لگا چکی ہے، سندھ حکومت نے ایک بھی ویکسین کسی کو نہیں دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں