سینئروزیرآزادحکومت ریاست جموں کشمیر سردار تنویر الیاس نے سماہنی کڈیالہ ہاؤس میں وزیرخوراک چوہدری علی شان سونی کی رہائش گاہ پر انکے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیز فائر لائن کی آبادی کو تعمیر وترقی کے عمل میں قومی دھارے میں لانے کی حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے بنیادی ڈھانچہ کو دیگر اکائیوں کے ہم پلہ لانے کے لیے بھرپور وسائل استعمال میں لائے جا رہے ہیں گراؤنڈ پر انقلابی اصلاحات کے ثمرات و جھلک واضح نظر آئے گی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی ہدایات سے کرپشن کے خاتمہ اور شفافیت کو فروغ دیکر مثالی گڈ گورننس کی بنیاد رکھیں گے آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کی مضبوط حکومت قائم ہے پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے حکومت اور وزراءایک پیچ پر ہیں، ان ہاؤس گورننس کے معاملات یکسو کر لیے گئے ہیں آزاد کشمیر کے جملہ اضلاع میں مساوات کی بنیاد پر فنڈز فراہم کیے جائیں گے,صحافی کے سوال کے جواب میں سنئیر وزیر حکومت نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر میں لاکھوں انسانوں کی جانی قربانی شامل ہے،جموں کے شہداءکی اجتماعی جانی قربانی اس بات کی دلیل ہے کہ کشمیری کسی طور اپنے حق آزادی سے دستبردار نہیں ہوئے آج بھی تحریک آزادی سفارتی محاذ پر فیلش حثیت سے جاری ہے ہندوستان میں بال ٹھاکرے مائنڈ سیٹ کے اقتدار میں کشمیریوں پر ظلم وجبر کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں رائے عامہ کو تقسیم کرنے کے لیے لاکھوں ڈالر انویسٹ کیے گئے ہیں کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کیا گیا اسکے باوجود کشمیری آج بھی سبز ہلالی پرچم تھامے ہوئے ہیں اور ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے کا نعرہ کشمیر میں بسنے والی نوخیز نسل کا ایمان بن چکا ہے کشمیری پاکستان سے لازوال محبت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ جنوبی ایشیا کو جنگ وجدل سے بچانے میں اپنا کردار پیش کرنے میں ناکام ہے سفیر کشمیر عمران خان نے جرات مندی سے کشمیر کا مقدمہ عالمی دنیا کے سامنے پیش کیا ہے گزشتہ ساڑھے آٹھ سو دنوں میں ہندوستان نے ریفرنڈم اپنے حق میں کروانے کے لیے جموں وکشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرتے ہوئے بارہ لاکھ سے زائد نان کشمیریوں کو سکونت مہیا کی ہے منصوبہ بندی کے تحت غیر ریاستی افراد کی آبادکاری ممکن کی ہے اندرون کشمیر لاکھوں افراد کو نسل کشی کا نشانہ بنایا گیا ہے تاکہ اقوام متحدہ کی جانب سے ریفرنڈم کی صورت میں فیصلہ اپنے حق میں کروایا جا سکے مگر مودی سرکار کا یہ خواب کسی صورت پورا نہیں ہو گا تحریک آزادی کشمیر کیلئے عملی اقدامات اٹھانے جا رہے ہیں تیسری عالمی جنگ ہوئی تو اس کا ذمہ دار ہندوستان ہوگا، مقبوضہ جموں و کشمیر کو مودی سرکار نے ٹاچر سیل میں تبدیل کر رکھا ہے مریضوں کا علاج معالجہ تک نہیں ہو رہا مودی سرکار کو پیغام دیتا ہوں کہ آگ سے کھیلنا بند کر دے نہیں تو ٹکڑے گنتی کرنا مشکل ہوں گے کشمیر زمین کا نہیں بلکہ ڈیڑھ کروڑ لوگوں کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ڈیڑھ کروڑ کشمیری اکیلے نہیں پاکستان، بنگلہ دیش، ہندوستان کے مسلمان اور پوری دنیا میں کلمے پڑھنے والے کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں مسئلہ کشمیر کے اصل فریق کشمیری قوم ہیں جن کو اقوام متحدہ میں منظور شدہ قراردادوں پر عمل درآمد کرواتے ہوئے ان کو ان کا پیدائشی حق حق خودارادیت دینا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز روز سنئیر وزیر نے حلقہ سماہنی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے اسپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق،مشیر حکومت چوہدری مقبول حسین و دیگر کے ہمراہ وزیر خوراک چوہدری علی شان سونی کی رہائش گاہ کڈیالہ میں انکے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور مرحوم کی درجات بلندی کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی اس موقع پر سردار امتیاز شاہین، سردار مرتضی علی خان،قاضی سردار اسرائیل،سردار عبدالحفیظ خان ان کے ہمراہ موجود تھیں۔
