ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرائسٹ چرچ مساجد پر حملے کے ملزم کا سزا کیخلاف اپیل پر غور

کرائسٹ چرچ کی مساجد پر حملے کرکے درجنوں نمازیوں کو شہید کرنے والے سفید فام انتہا پسند نے اپنی سزا کے خلاف اپیل پر غور شروع کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مساجد پر حملے اور درجنوں مسلمانوں کے قتل کےجرم میں عمرقید کی سزا پانے والا سفید فام انتہا پسند برینٹن ٹیرنٹ یہ دلیل پیش کرنا چاہتا ہے کہ 2019ءمیں ہونے والے قتل کا اعتراف اس نے دباﺅ کے تحت کیا۔ برینٹن ٹیرنٹ نے سزا سنائے جانے سے قبل دفاع کی پیش کش قبول نہیں کی تھی، برینٹن ٹیرنٹ کےوکیل کا کہنا ہے کہ اس کا مو کل یہ سمجھتا ہے کہ ریمانڈ پر اس کے ساتھ غیرانسانی سلوک روا رکھا گیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں