ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: دودھ کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ

کراچی: شہر قائد  میں ڈیری فارمرز نے  دودھ کی قیمت  میں10 روپے فی کلو اضافے کردیا ہے، ڈیری فارمز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ چارسال سے دودھ کی قیمت نہیں بڑھ سکی اضافہ ناگزیرتھا۔

تفصیلات کے مطابق  دودھ کی قیمت شہر کے مختلف علاقوں میں 140روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس قبل دودھ 130 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا تھا۔

سندھ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود ڈیری فارمرز نے از خود پھرسے دودھ کی قیمت بڑھادی  ہےجبکہ عدالت نے کمشنر کراچی کو قیمت کا تعین کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

ڈیری فارمرزکے کمشنر کراچی سے مذاکرات بھی جاری تھے، کمشنر کراچی نے دودھ کی قیمت میں آنیوالے تخمینہ کیلئے کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے جبکہ سفارشات پر اجلاس کے باوجود ڈیری فارمرز نے دودھ مہنگا کردیا ہے ۔

ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ چارسال سے دودھ کی قیمت نہیں بڑھ سکی اضافہ ناگزیر تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں