ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا کی چوتھی لہر نے جرمنی کو بری طرح قابو میں لے لیا

کورونا وبا کی چوتھی لہر نے جرمنی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

گزشتہ ہفتے ملک میں یومیہ 37 ہزار 120 کیسسز رپورٹ ہوئے  جو کہ کورونا وبا کے آغاز سے ابتک کی ملک میں بلند ترین تعداد ہے۔

اس ہفتے بھی ہفتہ وار  اوسطً ایک لاکھ نئے واقعات  ملک میں اپنی نوعیت کی بلند ترین سطح تک رہے ہیں۔

کورونا واقعات کے بلند ترین سطح پر ہونے والے تین  صوبوں میں  حفاظتی اقدامات میں سختی لائی گئی ہے، ساکسونیا صوبے میں محض ویکسین لگنے والے یا پھر بیماری سے نجات پانے والی ہی سرکاری   دفاتر میں  داخل ہو سکیں گے۔

 بسوں ، ٹرینوں اور ٹیکسیوں میں ایف ایف پی ۔2   قسم کا ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے۔

جرمن انتہائی نگہداشت و ہنگامی صورتحال انجمن  نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ بڑھنے والے کیسسز کے پیش نظر آئندہ کے ہفتوں میں   انتہائی نگہداشت یونٹس بھر جائیں گے۔

جرمن  انجمن برائے اساتذہ نے بھی خبردار کیا  ہے کہ اسکولوں میں وبا قابو سے باہر ہو سکتی ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں