ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیپٹن سرور شہید کا 111واں یوم پیدائش 10نومبربدھ کو منایا جائے گا

پاکستان کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر حاصل کرنے والے پاک فوج کے ہیرو کیپٹن محمد سرور شہید کا 111واں یوم پیدائش 10نومبربدھ کو منایا جائے گا۔مختلف شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن میں کیپٹن سرور شہید کی عظیم قربانی کوخراج عقیدت پیش کیا جائے گاوہ پاک فوج کے وہ شہید تھے جنہیں بعد از شہادت پاکستان کا پہلا نشان حیدر عطاءکیا گیا ۔کیپٹن سرور شہید 10نومبر1910ءکو راولپنڈی کے علاقہ گوجر خان میں پیدا ہوئے انہوں نے27جولائی 1948ءکوآزاد کشمیر کے محاذ پرمادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیاوہ پاک فوج کے وہ ہیرو تھے جنہیں بعداز شہادت پہلا نشان حیدر عطاءکیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں