افغانستان میں طالبان انتظامیہ نے ماہ ستمبر میں عبوری حکومت کے اعلان کے بعد پہلی بار ایک وسیع پیمانے کا قدم اٹھایا ہے۔
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ملک کے 17 شہروں میں نئے گورنر، 15 شہروں میں نائب گورنر اور دس شہروں میں ڈی ایس پی کی تعیناتی کی ہے۔
مجاہد نے دارالحکومت کابل میں قاری بریال اور ولی جان کو ڈی ایس پی مقر ر کیا ہے۔
طالبان انتظامیہ نے علاوہ ازیں مختلف بٹالین کے ناموں کو بھی تبدیل کردیا ہے۔