ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائیجر؛ اسکول میں آگ لگنے سے 26 کمسن بچے جھلس کر ہلاک

نیامے: نائیجر کے ایک اسکول میں آگ لگنے سے 26 کمسن بچے جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تدریسی عمل کے دوران اچانک اسکول میں آگ بھڑک اٹھنے سے 26 بچے جھلس کے ہلاک جبکہ 14 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے 5 کی حالت تشویش ناک ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 6 سال کے درمیان ہیں۔ افسوس ناک واقعے پر نائیجر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں نائیجر کے ایک اسکول میں آگ لگنے سے 20 بچے ہلاک ہوگئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں