ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لٹیرے کو جعلی پستول کے ذریعے شہری کو لوٹنا مہنگا پڑگیا

نارتھ ناظم آباد میں لٹیرے کو جعلی پستول سے دکھا کر شہری سے موبائل فون چھیننے کی کوشش مہنگی پڑگئی۔

پولیس کے مطابق شہری نے جعلی پستول کی نشاندہی پر لٹیرے کو دبوچ لیا، اسی دوران علاقہ مکین بھی آپہنچے اور ملزم کو کھمبے سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں