ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں کرونا کے مزید 566 کیسز رپورٹ، 8 مریض جاں بحق

اسلام آباد: ملک میں گزشتہ روز کورونا کے مزید 566 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 8 مریض جاں بحق ہوگئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 46 ہزار 128 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 554 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.20 فیصد رہی۔

گزشتہ روز ملک میں مزید 8 افراد اس وبا کا شکار ہوکر زندگی کی بازی ہار گئے، اس طرح ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد 28 ہزار 566 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا کے مصدقہ فعال کیسز کی تعداد 22 ہزار 958 ہے جن میں سے ایک ہزار 167 کی حالت تشویشناک ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں