ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پا ک افغان مشکلات دور کرنے کی ضرورت ہے‘ ذبیح اللہ مجاہد

کابل(صباح نیوز)افغان عبوری حکومت کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہاہے کہ پاکستان اور افغانستان کے معاشی، اقتصادی، تجارتی مفادات یکساں ہیں۔اسلامی امارات افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک پیغام میں کہا کہ افغانستان تمام ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے۔ عالمی فورمز پر امن و محبت کے ساتھ تعلقات چاہتے ہیں۔ افغانستان پاکستان کے ساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات رکھتا ہے۔ دونوں ممالک کی تجارتی راہداریاں بھی ایک ہی جگہ سے ہو کر گزرتی ہیں ۔ترجمان نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر کچھ منفی رجحانات اور تناو موجود ہے، دونوں ممالک کے مابین موجودہ سرحدی مشکلات، تنا دوطرفہ سطح پر نقصان دہ ہے، دونوں ممالک کو جاری مشکلات کو دور کرنے اور سرحدی امور کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے،دونوں ممالک کی تجارتی راہداریاں بھی ایک ہی جگہ سے ہوکر گزرتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں