ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈائریکٹرجنرل آئی ایس آئی کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

انٹر سروسز انٹلیجنس کے ڈائریکٹرجنرل، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے سربراہ پاک فضائیہ، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ائیر ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں قومی سلامتی، مسلح افواج اور انٹیلیجنس اداروں کے مابین باہمی ہم آہنگی کو مزید بڑھانے سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور پاکستان کی فضائی سرحدوں کی حفاظت پر مامور پاک فضائیہ کے افراد کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ ایئر چیف نے قومی سلامتی کے لیے انٹر سروسز انٹلیجنس کی مستعد کوششوں کی تعریف کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں