ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام نے کھلاڑیوں کو یکجا کیا ہے جو بہت اچھی بات ہے، میتھیو ہیڈن

دبئی(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ اسلام نے ان کھلاڑیوں کو یکجا کیا ہے جو بہت اچھی بات ہے، پاکستانی اسکواڈ جس طرز کی کرکٹ کھیل رہا ہے،وہ ناک آوٹ سٹیج میں بھی بغیر کسی دباو کے بہترین کارکردگی دکھائیں گے،آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل پاکستان جیتے گا، بابراعظم تسلسل سے رنز بناتے ہیں اور وہ کوہلی کی طرح جارحیت نہیں دکھاتے۔دبئی میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے میتھیو ہیڈن نے کہا کہ آسٹریلیا کا کپ جیتنے کا ریکارڈ بہت اچھا ہے، میں آسٹریلیا کے لیے دو عشرے کھیلا ہوں اور وہاں کی کرکٹ کو اچھی طرح سے جانتا ہوں۔بیٹنگ کنسلٹنٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس بہت اچھے نوجوان کھلاڑی ہیں، ٹیم کے ساتھ کم وقت کے لیے ھوں لیکن احساس ہے کہ یہ کتنے اچھے ہیں، پاکستان کی ٹیم کسی کے بھی خلاف اچھا کھیل سکتی ہے۔ہیڈن نے مزید کہا کہ ڈین جونز پاکستان کے کھلاڑیوں کی بہت تعریف کرتے تھے، جونز کہتے تھے یہ میرے لڑکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں