ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسپیس ایکس کے 4خلابازوں کی بحفاظت زمین پر واپسی

فلوریڈا: بین الاقوامی خلائی مرکز سے واپس آنے والی اسپیس ایکس کی شٹل اور خلانورد کو سمندر سے نکالا جارہا ہے

سکرامنٹو (انٹرنیشنل ڈیسک) اسپیس ایکس کے 4خلاباز خلائی اسٹیشن کا 200 روزہ مشن مکمل کرنے کے بعد زمین پر واپس پہنچ گئے۔ کیپسیول رات گئے فلوریڈا میں پنساکولا کے ساحل پر اترا، جو میکسیکو کے خلیج کے علاقے میں واقع ہے۔ اس موقع پر انہیں لینے کے لیے کشتیاں تیار کھڑی تھیں ۔ جنوبی کیلی فورنیا سے اسپیس ایکس مشن کے کنٹرول نے ریڈیو پیغام میں بتایا کہ اسپیس ایکس کی جانب سے کرہ ارض واپس پہنچنے پر آپ کا خیرمقدم کیا جاتا ہے خلا باز 8گھنٹے قبل بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن سے روانہ ہوئے تھے ۔ منصوبے کے مطابق نئے خلاباز پہلے اسپیس اسٹیشن کے اندر داخل ہونے والے تھے، لیکن خراب موسم اور ایک خلانورد کی طبیعت ناساز ہونے کی اطلاع کے باعث ناسا نے ترجیح بدل دی تھی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں