ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایف بی آر نے ٹیکس چوری روکنے کے لئے ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک تشکیل دیدی

اسلام آباد: ایف بی آر نے ٹیکس چوری روکنے کے لئے ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک تشکیل دیدی جو کہ پشاو رسمیت ملک بھر کے مخصوص روٹس پر ڈیوٹی ٹیکس کی چوری روکنے کے لئے پیٹرولنگ کریگی اور گاڑیوں کی چیکنگ کریگی۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق اس حوالے سے موبائل سکواڈ تشکیل دے دیئے گئے ہیں جن میں سینئر آڈیٹر ز ، انسپکٹر ، ان لینڈ ریونیو ، آڈٹ آفیسرز شامل ہو نگے جو کہ شوگر ، سیمنٹ ، سگریٹ سمیت دیگر کاروباری شعبے میں ٹیکس چوری روکیں گے اور موبائل سکواڈ ز گوداموں میں پڑے مال کو بھی چیک کر سکیں گے۔

پشاور ، صوابی ، مانسہرہ ، بونیر سمیت دیگر علاقوں کے مخصوص روٹس پر موبائل سکواڈ پیٹرولنگ کریگی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں