ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حنا پرویز بٹ کا پسندیدہ کھلاڑی کون ہے؟

 لاہور: مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ میرے پسندیدہ کھلاڑی محمد رضوان ہیں۔

مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کرکٹ ٹیم کے نام ویڈیو پیغام میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے میچ میں پاکستان فیورٹ ٹیم ہے، انشاءاللہ ہم یہ میچ جیتیں گے، مجھے امید ہے گزشتہ پانچ میچوں کی طرح آج کے میچ بھی ہماری ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، بابراعظم بہترین لیڈرشپ اور کپتانی کی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے ٹیم کو آگے لے کرگئے ہیں۔

حناپرویز بٹ کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی نے گزشتہ میچز میں جس طرح اچھی بولنگ کی، انہیں آج کے میچ میں بھی ایسی ہی اچھی بولنگ کرنی ہے جب کہ میرے پسندیدہ کھلاڑی محمد رضوان ہیں، اگر ہماری ٹیم آج کا میچ جیت گئی تو یقینی طور پر ورلڈکپ ہمارا ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں