ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سلیکٹڈ حکومت سے نجات حاصل کئے بغیر مسائل حل نہیں ہوسکتے،قاری محمد وعثمان

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماءضلع کیماڑی کے امیر قائد کراچی قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت سے نجات حاصل کئے بغیر مسائل حل نہیں ہوسکتے۔13نومبرکو کراچی میں تاریخی احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ضلع کیماڑی کی عوام بھرپور شرکت کرے۔ عمران خان قومی معیشت کا قاتل ہے۔مہنگائی اپنی ساری حدیں پارکرچکی ہے۔عام آدمی اذیت میں ہے۔موجودہ حکومت نے ملک کو 100سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔ وہ جمعرات کو 13نومبرکو پی ڈی ایم کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرے کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلع کیماڑی کے مختلف علاقوں ماڑی پور،بلدیہ ٹاؤن،کیماڑی کے دورے کے دوران اجتماعات سے خطاب اور علما کرام،عمائدین علاقہ سے گفتگو کررہے تھے۔اس موقع پر ضلعی ناظم عمومی سید اکبرشاہ ہاشمی، مفتی فیض الحق، مولانا محمد بلال،مولانا سیدعبدالسلام شاہ،حاجی عزیز الرحمن دیشانی، حافظ محمد نعیم، قاضی امین الحق آزاد،مفتی نثار احمد، مفتی محمد اشرف اور دیگر موجودتھے۔ قاری محمد عثمان نے کہا کہ جمعیت علما اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن روزاول ہی سے عمرانی ٹولے کے برسراقتدارآنے کے نقصانات سے قوم کوآگاہ کرتے رہے لیکن غیر جمہوری طریقے سے نالائق خان کو اقتدار سونپاگیا، جسکا نتیجہ پوری قوم کے سامنے ہے۔ ملک معاشی طور پر دیوالیہ ہوچکاہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی معاشی پالیسیوں کی بدولت عوام فاقہ کشی پر مجبور ہے۔ عام آدمی کیلئے گھر کا چولہا جلانا مشکل ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مایوسی کے عالم میں مولانا فضل الرحمن ہی نوید سحر ہیں۔ اگر قوم مولانا فضل الرحمن کا ساتھ دے تو ناصرف عمران خان اور ناجائز، نااہل ٹولے سے نجات ملے گی بلکہ فرسودہ نظام کابھی خاتمہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 13نومبر کوکراچی میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں پی ڈی ایم تاریخ رقم کرے گی۔ حکومت کو گھر بھیج کر ہی دم لیں گے۔شہر بھر کی عوام 13 نومبرکوریگل چوک صدر پہنچے تاکہ موجودہ نااہل نالائق اورناجائز طبقے سے نجات حاصل کی جاسکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں