ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیمی فائنل میچ  میں آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے  دوسرے سیمی فائنل میچ  میں آسٹریلیا  نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلوی کپتان نے کہاکہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،مخالف ٹیم کو ٹف ٹائم دینے کے لیے پُرعزم ہیں، امید ہے کہ فائنل میں پہنچ جائیں گے۔

قومی کرکٹ کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، قوم کی دعائیں ساتھ ہیں ، امید ہے کہ آج کا میچ جیت کر فائنل میں نیوزلینڈ کو شکست سے دوچار کریں گے۔

خیال رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں کپتان بابر اعظم ، محمد رضوان، فخرزمان، محمد حفیظ ، شعیب ملک، آصف علی اور عماد وسیم ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ شاداب خان ، حسن علی، حارث رؤف اور شاہین آفریدی بھی ٹیم میں شامل ہیں

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں