ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مہنگائی کے اعدادوشمار روکنا دھول جھونکنے کے مترادف ہوگا، بلاول زرداری

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے حوالے سے ادارہ شماریات کے ہفتہ وار اعدادوشمار روکنا عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہوگا۔

بلاول زرداری نے وفاقی کابینہ کی جانب سے ادارہ شماریات کی مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ روکے جانے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے مہنگائی کے اعدادوشمار چھپانے سے ملک میں مہنگائی کم نہیں ہوجائے گی۔

 چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومت مہنگائی کے حوالے سے اعدادوشمار چھپانے کے بجائے مافیا کو نوازنے اور اپنی کرپشن کو بند کرے، آمرانہ ادوار میں بھی کبھی مہنگائی کے حوالے سے اعدادوشمار کو عوام سے چھپانے کی کوشش نہیں کی گئی۔

بلاول زرداری نے وفاقی کابینہ سے مطالبہ کیا کہ ادارہ شماریات کے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار اعدادوشمار کو روکنے کے فیصلے کو واپس لیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں