ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نادرا کا سندھ میں مزید 3 میگا سینٹرز کے قیام کا فیصلہ

کراچی: نادرا کی جانب سے کراچی میں 2 جب کہ حیدر آباد میں ایک میگا سینٹر بنایا جائے گا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق نادراحکام کی جانب سے کراچی، حیدرآباد سمیت دیہی سندھ میں سہولیات کی فراہمی کے لئے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، نادرا  نے سندھ میں مزید 3 میگا سینٹرز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے، جن میں سے دو میگا سینٹرز کراچی جبکہ ایک حیدرآباد میں بنایا جائے گا، اور تینوں میگا سینٹرز پر دوشفٹوں میں سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں ضلع شرقی اور ملیر میں ایک ایک میگا سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے گا، لیاقت آباد اور کورنگی سینٹرز کی تزئین و آرائش کے بعد دو شفٹوں میں سہولیات فراہم کی جائیں گی، وراثتی سرٹیفکیٹ اجراء کے لیے عوامی مرکز میں ایک خصوصی سینٹر قائم کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کراچی میں 4 ایم آر وی (موبائل رجسٹریشن وین) کا بھی اضافہ کردیا گیا ہے، مزید 4 ایم آر وی کی شمولیت کے بعد نادرا سندھ کی موبائل رجسٹریشن وین کا مجموعی فلیٹ 23 کا ہوگیا ہے، جب کہ ٹھٹھ کی تحصیل گھوڑا باری، میرپورخاص کی تحصیل سندھڑی اور عمرکوٹ کی تحصیل سمارو میں نئے سینٹرز قائم کیے جائیں گے، حیدرآباد سمیت دیہی سندھ میں نئے منصوبوں کی تکمیل کی ڈیڈ لائن 31 دسمبر ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں