ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی ایل پی سربراہ حافظ سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔

میڈیا رپور ٹس کےمطابق حکومت پنجاب نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ علامہ سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج کردیا، اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے 487 افراد کے نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکالے گئے ہیں جس میں ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا نام بھی شامل ہے،اب تک تحریک لبیک پاکستان کے 577 افراد کے نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکالے جا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ 16 اپریل 2021 کو علامہ سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں