ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیشگی شکست دیکھ کر حکومت نے راہِ فرار اختیار کرلی، شازیہ مری

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی رہنما اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ حکومت نے پیشگی شکست دیکھ کر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس موخر کرکے راہِ فرار اختیار کرلی، حکومت کا پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے بھاگنا بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔

پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے بھاگنے پر حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ وزیراعظم پارلیمان میں اپنی اہمیت کھوچکے ہیں اورحکومتی اراکین تک کی مکمل حمایت عمران خان کو دستیاب نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمان خود حکومت سے بیزار ہوچکے ہیں، اب عمران خان کا چل چلاو ہے جبکہ عمران خان نہ عوام کا سامنا کرسکتے ہیں اور نہ پارلیمان میں عوامی نمائندوں کا سامنا کرسکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں