ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چینی صدر کا سائنس وٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے کشادہ ، منصفانہ، مساوی، غیر امتیازی ماحول پر زور

چینی صدر شی جن پھنگ نے سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے کشادہ ، منصفانہ، مساوی اور غیر امتیازی ماحول کو فروغ دینے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔شی نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو ویڈیو کے ذریعے ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون کے سی ای او سربراہی اجلاس میں کلیدی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایشیا بحرالکاہل خطے کو سائنسی اور تکنیکی اختراعات اور ادارہ جاتی جدت میں تیزی لانی چاہیے، سائنسی اور تکنیکی ترقی کی کمرشلائزیشن کو فروغ دینا چاہیے، اور ترقی کے نئے محرکات کو فروغ دینا چاہیے، تاکہ جدت سے اقتصادی ترقی اور سبز تبدیلی دونوں کو فروغ ملے۔شی نے کہا کہ ہمیں ایشیا بحرالکاہل کی نمائندہ معیشتوں کے مابین سائنسی اور تکنیکی اختراعات پر تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے اور سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے کشادہ ، منصفانہ، مساوی اور غیر امتیازی ماحول کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں