ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ا سٹاک ہوم اوپن ٹینس مینز ڈبلز ، اعصام اور انکے پارٹنر کوارٹر فائنل میں

اسٹاک ہوم(جسارت نیوز)پاکستان کے نامور ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے ہالینڈ کے جوڑی دار جین جولین راجر نے اسٹاک ہوم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔مینز ڈبلز مقا بلوں کے ابتدائی رائونڈ میں پاکستان کے نامور ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے ہالینڈ کے جوڑی دار جین جولین راجر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کے فیبریس مارٹن اور ان کے مناکو کے جوڑی دار ہوگو نیس کو اسٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ اعصام الحق کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ یوروگوئے کے ایریل بہار اور ان کے ایکواڈور کے جوڑی دار گونزالو ایسکوبارسے ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں