ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سلیکٹڈ وزیراعظم کی تمام سازش ناکام ہوچکیں، شازیہ مری

کراچی (آن لائن) مرکزی اطلاعات سیکرٹری پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان نیازی کی جانب سے پارلیمنٹ کو غیر موثر بنانے کی سازش ناکام ہوچکی ہے اور عمران خان 3 برسوں سے پارلیمنٹ سے بھاگتے رہے ہیں۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ نالائق وزیر اعظم کو بھگانے کا وقت آچکا ہے اور اسے پارلیمنٹ کے ذریعے ہی اقتدار میں گھسے
بیٹھے نیازی کو بھگائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول زرداری کے بیانیہ سے ہی قوم کو نالائق وزیراعظم سے نجات ملے گی جبکہ عمران خان قومی اسمبلی میں اعتماد اور اکثریت سے محروم ہو چکے ہیں اور سلیکٹڈ وزیراعظم کی طرح ان کے مشیر بھی جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں