ملتان: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ 22 کروڑ عوام مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں۔
سراج الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قوم پر قرضوں کا پہاڑ ہے، لوگ فاقہ کرنے پر مجبور ہیں، حکومت نے قوم کا مستقبل گروی رکھ دیا ہے، پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ بات کرنے کا وقت ختم ہوگیا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں ہوا، جنوبی پنجاب اب بھی وسائل سے محروم ہے، سرائیکی عوام کے ساتھ حکومت نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ 20 کلو آٹے کی قیمت 1500 روپے سے بھی بڑھ گئی ہے، عوام 150 روپے کلو چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔
