ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ وادی میں قابض فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کے ضلع کلگام اور سرینگر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جس کے بعد کل سے اب تک شہید نوجوانوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔بھارتی فوج کے اہلکار ضلع کلگام میں گھر گھر تلاشی کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھروں میں گھس گئے اور اندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہوگیا جب کہ سرینگر میں جعلی پولیس مقابلے میں ایک اور نوجوان کو شہید کردیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں