ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یونان کی طرف سے ترکی کی جانب دھکیلے گئے نقل مکانوں کو بچا لیا گیا

ترکی کے ضلع ازمیر کی تحصیل اُرلا کے کھلے سمندر میں یونانی عناصر کی طرف سے ترکی کی جانب دھکیلے گئے 33 غیر قانونی نقل مکانوں کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا ہے۔

ترکی کوسٹل سکیورٹی کمانڈ آفس کے جاری کردہ بیان کے مطابق اُرلا کے کھُلے سمندر میں ربڑ کی کشتی میں سوار نقل مکانوں کی خبر موصول ہونے پر ساحلی سکیورٹی ٹیم کو علاقے کی طرف روانہ کیا گیا۔

ساحلی سکیورٹی ٹیم نے کامیاب آپریشن کر کے یونانی عناصر کی طرف سے ترکی کی جانب دھکیلے گئے اور ربڑ کی کشتی میں سوار 33 نقل مکانوں کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا ہے۔

ضروری کاروائی کے بعد نقل مکانوں کو ضلعی شعبہ نقل مکانی ڈائیریکٹریٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں