ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امر یکی جہاز کا کراچی بندرگاہ کا دورہ،پاک بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشق کا انعقاد

امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس پرل ہاربر نے کراچی بندرگاہ کا دورہ کیا۔ جہازکی آمد پر امریکی سفارتخانے اور پاک بحریہ کے حکام نے جہاز کا استقبال کیا۔پاکستان اور امریکی بحریہ امن کی کاوشوں میں شراکت دار ہیں اور محفوظ سمندری ماحول اور تجارت یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ امریکی جہاز کا دورہ ہاربر اور سی فیز پر مشتمل تھا۔

ہاربر فیز میں پیشہ ورانہ امور اور دو طرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ سی فیز میں سی مین شپ اور مختلف جنگی مشقیں شامل تھیں۔امریکی بحریہ کے جہاز کا دورہ کراچی اور مشترکہ بحری مشقیں علاقائی امن کے لیے پاک بحریہ کے عزم کی مظہر ہیں۔حالیہ دورے سے دونوں بحری افواج کے مابین باہمی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں